دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  کی جانب سے تحصیل لالیاں ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے ذمہ داران سے سابقہ کارکردگی کے اہداف پر کلام کیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز شعبےکےدینی کام میں مزید بہتری لانے کے لئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں تحفظ اوراق مقدسہ کے اسٹور اور کارخانہ کا وزٹ بھی کیا ۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)