”معاشرے کی اصلاح کا آغاز ہمیشہ ذات کی اصلاح سے ہوتا ہے“۔ برائیوں کا خاتمہ صرف قوانین بنانے سے نہیں، بلکہ اپنی سوچ بدلنے سے ممکن ہے۔ جب ہر شخص دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنا خود کا جائزہ لے اور اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کرے گا تو معاشرہ خود بخود امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ برائی کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے پھیلنے سے روکا جائے اور اچھائی کو اس حد تک عام کیا جائے کہ برائی کی گنجائش ہی باقی نہ رہے۔

عاشقان رسول کو اپنی اصلاح کرنے اور معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں سے آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 18 صفحات کا رسالہ چار برائیاں پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 18 صفحات کا رسالہچار برائیاںپڑھ یا سُن لے اُسے تمام برائیوں اور خطر ناک بیماریوں سے محفوظ فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download