Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, from 1st to 20th Ramadan-u-Mubarak 1441 H, a course, namely ‘Blessing of the Recital of the Holy Quran’ was conducted in Glasgow, Scotland. Approximately, 90 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course, whereas 170 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course on the last day.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans, gave the attendees (Islamic sisters) the introduction of the departments of Dawat-e-Islami and gave them the mindset of reciting the Noble Quran correctly with Tajweed. Furthermore, she motivated them to give their donations to Dawat-e-Islami.


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن موڈاسا زون میں20 دن پر مشتمل”فیضانِ تلاوت قراٰن“کورس کا 4 مقامات پر اختتام ہوا جس میں تقریباً 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان مکمل قراٰ ن پاک کی تلاوت کاسلسلہ ہوا اور ساتھ ساتھ ہی مبلغۂ اسلامی بہن نے قراٰنی سورتوں کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعائیں اور دیگر وظائف بھی بتائے۔ 

 


    دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں اجمیر ریجن کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائز لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اسلامی بہنوں کو ڈو نیشن جمع کرنے کاذہن دیااور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن پونے زون و ناگپور زون کی وردھا کابینہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’توبہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے، اجتماع پاک میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے گناہوں سے بچنے و دینی ماحول سے وابستہ رہنے نمازوں کی پابندی کرنے کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ممبئی ریجن ناگپور زون کی وردھا کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں وردھا کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ سے متعلق مدنی پھول پیش کرتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کاذہن دیا نیز وقت پر کارکردگی آگے بڑھانے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے ساؤتھ برمنگھم (South Birmingham)ڈویژن میں 5 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 205 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا ۔

کورس میں روزانہ دیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ رہا ۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن میں والتھم سٹو (Walthamstow)ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ رمضان میں کئے جانے والے دینی کاموں پر حوصلہ افزائی کی نیز مزید عطیات جمع کرنے کی ترغیب لائی۔ 


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فارم اور شیڈول فارم کو وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو عطیات کو جمع کرنے میں اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے 72 ارشادات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار316 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 20، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 488، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار 782، آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 264 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 17ہزار943 بار رسالہ ”مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے 72 ارشادات“ پڑھا یا سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  28 اپریل 2021ء تا4 مئی 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

1ہزار386اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

549اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

518اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1 ہزار 436 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

859 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

598 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ  میں 4 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا اختتام ہوا جن میں کم و بیش 133 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا ۔

کورس میں روزانہ دیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ رہا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   لندن(London) ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اور اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔