11 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے مانچسٹر
ریجن لانکشائر کابینہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Fri, 21 May , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 17 مئی2021ءکو یوکے مانچسٹر ریجن
لانکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور پورے کابینہ میں”جنت کا راستہ“ کورس
کروانے اور رمضان کے بعد اصلاح اعمال اجتماعات بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دئیے نیز
اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدف دیا گیا کہ ہر ذمہ دار اسلامی بہن مدنی مذاکرہ خود بھی دیکھیں اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس
کی ترغیب دلائیں۔