دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو(Lesotho) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 02 مئی2021ء کو  بنگلہ دیش ڈھاکہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈھاکہ نارتھ ڈھاکہ ساؤتھ کی زون اور جملہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے اہداف کو نئے زون میں تقسیم کرنے اور اہداف پورا کرنے کے لئے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چٹاگانگ موہنوگڑھ، چٹاگانگ نارتھ،فنی،ہل ٹریک کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے اہداف کو نئے زون میں تقسیم کرنے اور اہداف پورا کرنے کے لئے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش ریجن  سلہٹ زون اور حا بی گنج زون کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں بنگلہ دیش کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں میں بڑھوتری کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران ،ریجن نگران اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھوتری کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


یوکے کے شہر مانچسٹر میں ایک غیر مسلم نے انفرادی کوشش کے ذریعے اسلام قبول کرلیا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اُسے کلمۂ طیبہ پڑھاتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل کیااور مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیو مسلم کا اسلامی نام ماہِ رمضان کی نسبت سے ”محمد رمضان“ رکھا گیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے اس اسلامی بھائی کو اسلام کی بنیادی معلومات پر مشتمل مکتبۃ المدینہ سے انگلش زبان میں شائع ہونے والی کتاب ”Welcome To Islam“تحفے میں پیش کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”قراٰنی سُورتوں کے فضائل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 5 ہزار 121 ، لندن ریجن سے 1 ہزار 996، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 762، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار 100، آئرلینڈ سے 72 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 461 اسلامی بہنوں نے پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 19 ہزار 512 بار رسالہ ”قراٰنی سُورتوں کے فضائل“ پڑھا / سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

1ہزار423اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

487اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

487اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1 ہزار 504 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

1 ہزار 116 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

589 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 905 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام اپریل 2021 ءمیں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے ہالی  فیکس اور نیوکاسل(Halifax and New Castle ) میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو (Glasgow)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں7 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل2021ءمیں یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، بلیک کنٹری (East Midlands, West Midlands, Black Country) میں دینی حلقوں کے سیشن ہوئے جن میں کم وبیش 220 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت کے حوالے سے مختلف قسم کے نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔