دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں
اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی
بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔
پچھلے ہفتے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ایسٹ افریقہ
کے ملک ماریشس، موزمبیق، ملاوی اور
بوٹسوانا میں 21مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 561 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
13 مارچ 2020ء کو عرب شریف کے شہر ریاض میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريباً 27اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق
تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
انڈونیشیا کے صوبہ کالیمانتان میں شیخ محمد زینی کے سالانہ عرس کا انعقاد
29 فروری اور یکم مارچ 2020ء کو انڈونیشیاکے
صوبہ جنوبی کالیمانتان میں حضرت سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت
مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔
اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی شیخ غلام یٰسین
عطاری مدنی حفظہ
اللہ نے دعوتِ اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے عرس میں
شرکت کی اور مکۃ المکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے آئے
ہوئے شیخ ھود العیدروس حفظہ اللہ سمیت یمن و
دیگر مقامات سے عرس میں شریک علماو شیوخ
سے ملاقاتیں کیں، انہیں دعوت اسلامی کے تعارفی میگزین بھی پیش کئے گئے ۔
شیخ غلام یٰسین مدنی حفظہ اللہ نے دعوتِ
اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے عرس میں شرکت کے لئے ہر سال تقریباً 10 لاکھ
سے زائد افراد مزار شریف پر حاضر ہوتے ہیں جبکہ ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ
ہوتا جارہا ہے۔ زائرین کی کثرت کے باعث مزار
شریف کے اطراف میں رہنے والے افراد اپنے
گھروں پر زائرین کے لئے رہائش ، وضو، نماز اور لنگر کا انتظام کرتےہیں۔ اس سال بھی
لنگر کے لئے کھانے کےکم وبیش 12 لاکھ پیکٹ
بنائے گئے تھے جبکہ سینکڑوں گائیں ذبح کی
گئیں تھیں۔
حضرت سید شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ نے کالیمانتان میں موجود مدرسہ دارالسلام میں علم دین حاصل کیا اور زندگی بھر
اپنی مجلس میں مصلے پر بیٹھ کر بیانات کرتے اور کتابیں پڑھاتے رہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دوصاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں جو تحصیلِ
علمِ دین میں مصروف ہیں۔ حضرت سید شیخ
محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 65 سال کی عمر میں سن 2005ء میں ہوا تھا۔
مرادآباد میں قائم دارالسُنّہ
للبنات میں”اسلامی زندگی کورس “ کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس دارالسنہ للبنات کے زیر ِ
اہتمام مرادآباد میں قائم دارالسُنّہ للبنات میں 9 مارچ2020ء سے ”اسلامی
زندگی کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش نواسلامی بہنیں شرکت کی سعادت
پا رہی ہیں۔
یوکے کے شہر برمنگھم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، مفتی عبد النبی حبیبی صاحب کا بیان
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ریجن مشاورت ، کابینہ مشاورت
اور ڈویژن و ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انگلش میں
سنتوں بھرے اجتماعات ، ہفتہ وار رسالہ خود
پڑھنے اور دوسروں کو مزید ترغیب دلانے نیز مدنی انعامات کے مطابق اپنے کردار اور
عمل میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 مارچ 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چارلٹن میں سنتوں بھرے
اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”تحمل مزاجی
کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشنز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر
ریجن کے علاقے نیلسن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے”صدقے
کے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنی خواہشات کو
کم کرتے ہوئے دین کے کاموں میں اپنے مال کو خرچ کرنے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن کی لنکشائر کابینہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعۂ انٹر نیٹ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن کی لنکشائر کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذیعۂ انٹر نیٹ اجلاس
ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے جدول پر اور
سنتوں بھرے اجتماع کو کامیاب بنانے سے متعلق کلام کیا نیز مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف
دیئے۔
مانچسٹر ریجن کی گریٹر مانچسٹر کابینہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعۂ انٹر نیٹ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ 2020ء کو مانچسٹر ریجن کی گریٹر مانچسٹر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی
مذاکرہ، گھر درس، مدنی دورہ کے مدنی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز سنتوں
بھرے اجتماع کے جدول کی ذمہ داریوں کو کس طرح بہتر انداذ سے نبھایا جا سکتا ہے؟ اس
پر بھی نکات پیش کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 8 اور 9
مارچ 2020ء کو ہنداجمیر ریجن کے شہر (بروڈا ، کچ ،
احمدآباد ، جموسر ، اجمیر) میں 14
مقامات پر” واقعۂ معراج کورس “ کاا نعقادہوا جن میں تقریباً 348اسٹوڈنٹس ، ذمہ داراسلامی بہنیں اور دیگر مقامی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج،معراج
میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب
کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام 8اور 9 مارچ 2020ء کو ہند
ممبئی ریجن کے شہرحیدرآباداورناگپورمیں تین مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کاا نعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 101 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل
و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان
نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami