دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں افغانستان ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو ا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ رمضان کے متعلق نکات دیتے ہوئے ڈونیشن کے اہداف تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام18 فروری2020ء کوچٹاگانگ کی کابینہ رانگونیہ اور کومارا کی نگران اسلامی بہن کا اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن  نے ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مشاورت مکمل کرنے نیز مدنی کاموں کی تقسیم کاری کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے تحت 14،13 اور 15 فروری 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں تین دن کا ”مدنی کام کورس “ہوا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے قریبی ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاگیا ۔ اسلامی بہنوں نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مزید مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ ریجن تنزانیہ کے شہر دارالاسلام  میں دو مقامات پر ہفتہ وار اجتماع سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان، ہند اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سخاوت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اچھی اچھی نیتیں کرواتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


18فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت  سینٹرل افریقہ ریجن ملک تنزانیہ کے شہر دار الاسلام میں ”فیضانِ ایمانیات کورس “کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان ، ہند اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں ۔ معلم اسلامی بہن نے مدنی انعامات پر عمل اور روزانہ محا سبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


16 فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے ضلع حبی گنج میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سلہٹ زون کی نگران نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے اجتماع میں موجود اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 فروری2020ء بروز ہفتہ ترکی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد  کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماع میں بذریعۂ اسکائپ ” شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سچ بولنے اور راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سری لنکا ریجن کی نگران اسلامی بہن اور بعض اہم ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ  مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز شعبہ جات کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل بھی ارشاد فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 فروری 2020ء کو سری لنکا  ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔سری لنکا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف دئیے۔


الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے خوف خدا و عشقِ مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے ’’63 مدنی انعامات‘‘ کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیئے ملک ہند صوبہ گجرات کے زون احمدآباد کے شہر احمدآباد کی مرزا پور کابینہ میں16;15; فروری کو 26 گھنٹہ مدنی انعامات کورس کی ترکیب رہی ۔جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔17 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی، 12 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیّت کی، 13 اسلامی بہنوں روزانہ تین آیت ترجمہ و تفسیر سننے کی نیّت، 11 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک سنتوں بھرا بیان یا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیّت کی۔


 الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے خوف خدا و عشقِ مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے ’’63 مدنی انعامات‘‘ کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیئے ہند اجمیر ریجن کے شہر موڈاسا میں فروری 13،14،15 کو 3 دن ’’مدنی انعامات‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 23 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی، 14 اسلامی بہنوں نے گھر درس کی نیّت کی،21 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیّت کی، 4 اسلامی بہنوں نےنقاب کے ساتھ شرعی پردے کی نیّت کی۔


الحمدللہ عزوجل ہند اجمیر ریجن کے زون بروڈا کے شہر آنند نگر میں 15 تا 16 فروری کو 26 گھنٹے کا مدنی انعامات کا رہائشی کورس ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیّت کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے اور وقت پر رسالہ جمع کروانے کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیّت بھی کی۔