پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے میں ویسٹ مڈلینڈز اور ایسٹ مڈلینڈز کابینہ سطح کے ذمہ داران کا  اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نگرانِ شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری نے شرکت کی اور ذمہ داران کو اپنی اپنی کابیناؤں میں مدنی کام بڑھانے کے متعلق قیمتی نکات پیش کئے۔ مدنی مشورے میں دیگر امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔


پچھلے دنوں مڈ لینڈ یوکے برمنگھم میں شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام  بچوں کے لئے ایک ورکشاپ بنام ” Harms of computer games “ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بچوں میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ کمپیوٹر گیمز ہمارے لئے کس طرح نقصان دہ ہیں۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے لیکچر دیتے ہوئے بچوں کو بتایا کہ کمپیوٹر گیمز ہماری آنکھوں اور ہمارے جسم کے لئے شدید نقصان دہ ہیں جبکہ کئی گیموں میں بے حیائی کے مناظر بھی ہوتے ہیں جن سے روحانیت اور آخرت تباہ ہوجاتی ہے۔ 


پچھلے دنوں مڈ لینڈ یوکے میں شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام  بچوں کے لئے ایک ورکشاپ بنام ” Harms of Anger“ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں بچوں کو غصے کے نقصانات اور اس کی تباہ کاریوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بچوں کو غصے کے دینی اور دنیاوی نقصانات ایکسپلین کئے۔


پچھلے دنوں مڈ لینڈ یوکے  میں شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لئے ایک ورکشاپ بنام ” Showing Off“ یعنی ”دکھاوا اور خود نمائی “ کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک نوجوانِ امت کو دکھاوے کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو بتایا کہ دکھاوا کس کس طرح سے ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جبکہ دکھاوے کی عادت ہمارے لئے دنیا میں نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ آخرت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  3 دسمبر 2019ء بروز منگل یوکے کے شہر برٹن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو اپنی قبر و آخرت کو بہتر بنانے کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔اجتماعِ پاک میں مقامی افرادنے شرکت کی اور خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔


دعوتِ اسلامی کو ایک اور عظیم الشان  کامیابی مل گئی، بڑی گیارہویں شریف سے سورینام ساؤتھ امریکہ میں مدنی چینل کی نشریات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ مدنی چینل کی نشریات کا آغاز ہونے پر مقامی اسلامی بھائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو مختلف ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات کے مطابق سورینام میں گھر گھر میں مدنی چینل دیکھا جاسکتا ہے۔

پچھلے دنوں نگران شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری نے ٹرینیڈاڈ (Trinidad) میں U97.5FM International Radio Station میں لائیو سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دنیا بھر کے سامعین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


ڈربی میں مدنی کاموں کی ترقی اور دین کے کام کو بڑھانے کے لئے مدنی کاموں کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔ مدنی مشورے میں شرکا کو کورسز  بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو  کے ایک جزیرے ٹرینیڈاڈ (Trinidad) میں سنتوں بھرے اجتماعات اورمدنی حلقے منعقد کئے گئے جن میں نگرانِ شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ نگران شاذلی زون نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں وقت دینے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں سرینام کے  دارالحکومت پاراماریبو (Paramaribo) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماعات اور مساجد میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جن میں نگرانِ شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگران مجلس رابطہ برائے شوبز سید  عارف باپو کی زوجہ (مبلغۂ دعوتِ اسلامی اُمِ حُر) کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ مرحومہ مدینۂ منورہ میں موجود اپنے گھر میں آگ لگنے کے باعث شدید جھلس گئیں تھیں جس کے سبب وہ پچھلے کئی روز سے مدینۂ منورہ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ مدینہ منورہ میں انتقال کرجانے والی خوش نصیب مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی تدفین جنت البقیع قبرستان میں کی جائے گی۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز سید عارف باپو سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے اور ان کے درجات کو بلندیاں عطا فرمائے۔ آمین

تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک بار فاتحہ خوانی ضرور کیجئے ۔


(جدہ: اسٹاف رپورٹر)11 تا 21 دسمبر 2019ء کو  عرب شریف کے شہر جدہ میں جدہ انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینۃ العربیہ کا اسٹال بھی لگایا جائے گا جہاں مختلف موضوعات پر کتب و رسائل کی نمائش کی جائے گی۔ بک فیئر میں آنے والے افراد اسٹال نمبر M-42 پر ضرور تشریف لائیں۔

Timing: 10:00AM – 10:00 PM

Friday Timing: 04:00PM – 11-00 PM