اسپین
کے شہر ویلنسیا میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں رکن ِشوریٰ
حاجی سیدمحمد ابراہیم عطاری کی آمد ہوئی
جہاں آپ نےدعا کی قبولیت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے
مقامی ذمہ داران، اہل علاقہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس بیرون ممالک کی جانب سے ایک اور مجلس بنام ”ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم“
بنائی گئی ہے جس میں اب چھٹی والے دن دینی تعلیمات کے حوالے سے کلاسز کاآغاز
کردیاگیاہے۔اس مجلس کے متعلق مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے رکن ِشوری حاجی بلال
عطاری نے کہا کہ دعوتِ اسلامی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً 108 شعبہ جات میں دین متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے
ان ہی شعبہ جات میں ایک شعبہ ہمارا ویک
اینڈ اسلامک اسکول ہے جس میں 6سال سے 14سال کی عمر تک کے بچوں اور بچیوں کو چھٹی والے دن دو سے ڈھائی گھنٹے اسلامی تعلیمات کے
چار پیریڈ ہوتے ہیں۔ رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّامریکہ
اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں جلد ویک اینڈ اسلامک اسکول کا آغاز ہوجائیگا۔
دنیا بھر میں قراٰن سنّت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ
دیش کے شہر راجشاہی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہل علاقہ اور
مقامی ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوت ِاسلامی کے قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
مولانا سعیدالرحمان صاحب کی بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں واقع جامعۃ
المدینہ آمد ہوئی۔ آپ نے طلبہ کرام میں سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ آخر میں طلبہ
کرام نے مولانا سعیدالرحمان صاحب سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین مولانا
حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی سیدمحمدابراہیم عطاری نے ترکی میں مختلف
صحابہ کرام رضی
اللہ عنہم کے مزارات پر
حاضری دی۔قافلے میں شریک عاشقانِ رسول نے سیدنا حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار حاضری دی اور فاتحہ خوانی
کی۔بعد میں تمام عاشقان رسول نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔
اس سے قبل رکنِ شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم
عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے استنبول میں ہی سیدنا حضرت حافر رضی اللہ عنہ اور ایک صحابی رسول کے مزارپر حاضری دی تھی۔
بعد میں سیدابراہیم عطاری نےسیدنا حضرت
عبدالصادق رضی
اللہ عنہ کے مزار پر بھی
حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکنِ
شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری اور تاجر وں پر مشتمل یہ قافلہ سنتوں کی دھومیں
مچانے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےلئے یورپی ممالک کے سفر پر روانہ ہوا تھا جو اپنا سفر مکمل کرکے
وطن واپس پہنچا۔
روس کی سلطنت تاتارستان میں 3 روزہ عالمی کانفرس، دعوتِ اسلامی کے وفد کی شرکت
روس کی سلطنت تاتارستان میں 3 روزہ عالمی کانفرس بعنوان
”قرآن وسنت کی روشنی میں دورِ حاضر میں علماء کا
کردار “منعقد ہوئی۔ جس میں دنیا کے
مختلف ممالک عراق،لبنان،مصر،شام، ترکی، ایران
، مغرب اور پاکستان وغیرہ سے تشریف لائے
ہوئے مشائخ کرام سمیت کثیر تعداد میں مقامی علمائے کرام اور دیگر اہم
شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس میں شریک علمائے کرام اس بات پر فکر مند تھے کہ
آج کا مسلمان بے عملی کا شکار کیوں ہے؟ ‼ نیز ہماری نوجوان نسل علم اور ڈگریوں میں تو آگے بڑھ رہی
ہے لیکن عمل اور فکرِ آخرت میں پیچھے کیوں جا رہی ہے؟ ‼کانفرنس کے دیگر شرکا نے بھی اصلاحِ امت کے
انداز پر بحث کی۔ خصوصاً نوجوان نسل کو دین کے قریب کرنے کے لئے مؤثر لائحہ عمل
اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
اس کانفرس میں دعوتِ اسلامی کو تین ممالک سے نمائندگی کا
موقع ملا :٭شیخ عبد
اللہ المدنی (پاکستان) ٭شیخ بلال مدنی (جرمنی) ٭شیخ شہاب الدین
( ترکی)،دو مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے عربی زبان میں بیانات کئے اور مندرجہ بالا
عنوانات کے ساتھ ساتھ بانی دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا تعارف بھی پیش کیا۔
مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نے کانفرس میں موجود علما کو دعوتِ اسلامی کے تحت دعوتِ دین کے لئےقائم شدہ
مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں بتایا کہ دنیا بھر میں سنتوں کو پھیلانے
والی تحریک دعوتِ اسلامی نیک بننے اور بنانے والے کام، راہ خدا میں سفر، کتب
ورسائل، مدنی چینل، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا جیسے جدید ذرائع کی مدد سے نوجوان نسل
کو دین کی تعلیمات فراہم کرنے میں اپنا واضح
کردار ادا کررہی ہے، جسے کانفرس میں موجود حاضرین نے بے حد
سراہا۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی عبدالحبیب عطاری کے قافلے نے استنبول کی سب سے خوبصورت اور تاریخی سلطان مسجد
”نیلی مسجد“کا دورہ کیا اور وہاں موجود تبرکات، پیغمبروں اور صحابۂ کرام کے زیرِ
استعمال رہنے والی اشیا کی زیارت کی اور مدنی چینل کے ناظرین کو بھی زیارت کروائی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے نیلی مسجد کے امام صاحب اور دیگر شخصیات
سے ملاقاتیں بھی کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی
پاکستان آنے کی دعوت بھی پیش کی۔
بیرون ملک کے ذمّہ داران کا 7دن کا تربیتی اجتماع عالمی مدنی مرکز کراچی میں 7 ستمبر سے منعقد ہوگا
بیرون ملک کی ملکی
مشاورت کے نگران و اراکین،نگران واراکین زون اورنگران واراکین کابینہ کے لئے 07دن
کاسنتوں بھرا اجتماع 18تا 24ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ
کراچی میں منعقد کیا جارہاہے جس میں شیخ
طریقت امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکروں،جانشینِ امیر اہلِ
سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگران واراکین
شوریٰ اپنے بیانات کے ذریعے عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرمائیں گے۔ اجتماعِ پاک
میں دنیا کے مختلف ممالک سے ذمہ د اران
پاکستان آکر شرکت کریں گے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت اسکاٹ
لینڈ یوکے میں مدرسہ المدینہ سے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں کے درمیان 12
ستمبر 2019 عیسوی کو تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے بچوں کے
درمیان اسناد تقسیم کیں اور تحائف دیئے۔
دعوت اسلامی کے مدنی پیغام کو دنیا
بھر میں عام کرنے کے سلسلے میں اراکین شوریٰ اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی بیرونِ
ملک کا سفر اختیار کرتے رہتے ہیں۔ ان دنوں رکن شوریٰ سید محمد ابراہیم عطاری
یورپ کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران آپ نے 14 ستمبر 2019 عیسوی کو ویلنسیا
اسپین کی جامع مسجد فیضان عطار میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکاءکو دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون
میں شخصیات مدنی حلقہ ہوا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کو ریجن نگران نے دنیا بھر میں ہونے والے مختلف
مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں دعوت ِاسلامی کے تحت شخصیات
مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شخصیات
اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس دارالمدینہ کے ذمّہ داراسلامی
بھائی نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بذریعہ پروجیکٹر دارالمدینہ کا تعارف پیش کیا۔