اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں نینیتال زون کی کیمری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈونیشن بکس ذمہ دار زون سطح اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورہر ماہ ڈونیشن بکس کھولنےنیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہت اہتمام23 فروری 2020ء کو مرادآباد زون کی بلاری کابینہ ڈویژن کرولہ میں تجہیز و تکفین  تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  پچھلے دنوں یوکے ریجن برمنگھم کی ویسٹ مڈلینڈ(west midland ) کابینہ میں School Holidays میں” کورس فیضانِ ایمانیات“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور صحا بہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات جاننے کاموقع فراہم کیا گیا نیز ان اسلامی بہنوں کو مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 فروری 2020ء کویوکے کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں  کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت (شعبۂ تعلیم و مجلس رابطہ ذمہ دار) نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


23فروری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام آسٹریلیا  ریجن کے ملک نیوزی لینڈ میں ”جنّت کا راستہ“ کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 23فروری 2020ء  کو ریجن ایسٹ لندن کی ڈویژن میں دو مقامات پر ”فیضان زکوۃ“ کورس کا اختتام ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شامل اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے" رمضان کیسے گزاریں" کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت  23فروری2020ء برمنگھم ریجن یوکے کی ویسٹ مڈلینڈ(West Midland ) میں ”فیضان زکوۃ “ کورس کا اختتام ہوا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شامل اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے" رمضان کیسے گزاریں" کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام20فروری2020ءسےممبئی ریجن کے ناگپور زون  زلانی کابینہ میں26 روزہ ”مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں آن لائن فیضان عمرہ کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عمرہ کے مسائل اور عمرے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام فروری 2020ء کو یوکےبریڈفورڈ  ریجن کی مغربی یارکشائر کابینہ (West Yorkshire) میں آٹھ مقامات پرBD3) ، BD7، BD9، LEEDS، HALIFAX ، MIDDLESBROUGH ، KEIGHLEY ، (NEWCASTLE پر” جنّت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 103 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبریڈفورڈ ریجن میں One Day Workshop” فیضان عمرہ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 32اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عمرہ کے مسائل اور عمرے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس کورس میں سفرِمدینہ پر جانے والی خوش نصیب اسلامی بہنیں بھی شامل تھیں۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر اہتمام یورپین یونین کے ملک فرانس میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔