اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام عرب شریف میں تین دن پر مشتمل کورس” فیضان زکوۃ “ کا انعقاد ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن و حدیث کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ……؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ہند کے شہربھاگلپور کابینہ میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کولکتہ ریجن کی پٹنہ زون نگران نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےتین دن کےرہائشی کورس کے لئےذہن سازی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام 12فروری2020ء کو ممبئی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رائے پور اور ناگپور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند کی مجلس تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی کاموں کو مزیدبڑھانے کے متعلق اہداف طےکئے۔


گزشتہ دنوں تھائی لینڈ بنکاک میں جیم اسٹون کے تاجروں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام کیاگیا جس میں  نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی دورہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


بنکاک تھائی لینڈ  میں ڈائمنڈ کے تاجر شرف الدین سے نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے انفرادی طور پر ملاقات کی اور ہفتہ وار اجتماع کی برکات بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں  بنکاک تھائی لینڈ میں جیم اسٹون کی بڑی مارکیٹ میں مختلف تاجروں سے نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے ملاقاتیں کیں۔ نگران نے دورانِ ملاقات شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں پر معاونت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت12 فروری2020ء کو تنزانیہ کے شہر دارالاسلام  میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک و ہند اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجالانے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے  زیر اہتمام 10 فروری 2020ء کو بیبریا کابینہ میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ بنگلادیش کے شہر سلہٹ کی زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی  مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں نیپال کے سفر پر ہیں۔ اسی سلسلے میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے رکنِ شوریٰ و نگران ہند مشاورت سید عارف علی عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نیپال کے شہر کاٹھمنڈو سے جنکپور کی جانب سفر کیا جہاں ذمہ داران کے مدنی مشوروں اور مدنی حلقوں میں شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر ڈربن  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز دیگر اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم  یوکے میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مختلف کمیو نٹی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر انہیں غسلِ میت کا عملی طریقہ، کفن سے متعلق معلومات اور نمازِ جنازہ کے احکامات سکھائے گئے۔