22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنو ں ساؤتھ
افریقہ کیپ ٹاؤن میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں کابینہ نگرا ن اسلامی بہن نے 8 ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
کابینہ نگرا ن اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع
میں سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔