18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن لاہور آفس میں شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ
Tue, 7 May , 2024
198 days ago
5 مئی 2024ء کو کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن لاہور آفس
میں دعوتِ اسلامی کے شعبے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت لاہور ڈویژن کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔
مدنی مشورے کے دوران لاہور ڈویژن کے شعبہ ذمہ
داران محمد احمد رضا عطاری اور محمد عالم عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور
اس میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے
اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا گیا تاکہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کا
سفر جاری رہے۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)