دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈااورامریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی نگران اسلامی بہن اور امریکہ کی تمام ڈویژن نگران اسلام بہنوں نے شرکت کی۔

نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورکامیاب ذمہ داران کو کیسا ہونا چاہئے اس حوالےسے نکات فراہم کئے نیز15 نومبر2020ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔