20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا (Canberra) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں
کے سلسلے میں 4جون 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے جون 2024ء میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے متعلق گفتگو کی اور رسالہ کارکردگی سمیت ڈیلی
کلاسز میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دیگر دینی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔