عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ماپوتو موزمبیق کی کابینہ Guerra popular میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدِ بیان دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔