دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بریڈ فورڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ اہداف کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی شیڈو ل ہر ماہ جمع کروانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔