دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام09 نومبر2021ء  کو ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک بوٹسوانا میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت کورس “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم احکام اور اہمیت نیز وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں اور خرابیوں کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔