20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے
کتاب میلے میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کے
تحت اسٹال لگایا گیا
Wed, 28 Dec , 2022
1 year ago
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ بار
ایسوسی ایشن لاڑکانہ میں کتاب میلہ(books festival) منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا ۔
اس موقع پر سیشن جج
لاڑکانہ سیّد شرف الدین، بار ایسوسی ایشن کے صدر صفدر غوری، سینئر ایڈوکیٹ رفیق
احمد ابڑو، سینئر ایڈوکیٹ عبد الرشید ابڑو اور ایڈوکیٹ عامر سوہو سمیت نگرانِ شعبہ
رابطہ برائے وکلاء نے مکتبۃالمدینہ کے بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مختلف کتابیں خریدیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)