دعوت اسلامی
کے شعبہ تعلیم و ڈاکٹر مجلس کے تحت فیصل
آباد ریجن کے مختلف شہروں( لیہ،جھنگ زون لالیاں، ساہیوال زون سادھنلیاں
والی، سرگودھا ذون جوہر آباد، شورکوٹ، ماموکاجن، تاندیلیاں والا) میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 12،13،14 جون 2020ء کودعوت اسلامی کے امیر، شیخ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری
رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
فرمان پر تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیئے
بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس
میں کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے369
بوتل خون کا عطیہ پیش کیا ۔
واضح رہے کہ تاندیلیاں
والا میں لگنے والے اس بلڈکیمپ میں معروف خطیب مولانا ثمر عباس قادری صاحب نےبھی اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا اور مدنی چینل کو تاثرات
دیتے ہوئے عوام اہل سنت سے اپیل کی کہ وہ بھی تھلیسیمیا کے مریضوں کو اپنا خون عطیہ کریں۔ (رپورٹ: ریجن ذمہ دار
سید محمد عاصم عطاری شعبہ تعلیم)