پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بڑے بیٹے رجب عطاری کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال میں رجب عطاری کو مبارکباد دی اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے نومود بچے کے کان میں اذان دی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے بچے کو گھٹی دی اور بہت ساری دعاؤں سے نوازا جبکہ وہاں موجود ذمہ داران نیز عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو پوتے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کی ٹیم اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ موالانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نگرانِ پاکستان مشاورت اور اُن کے بیٹے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)