دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  ہفتےیوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔ اجتماعات میں آخر میں دعا بھی کی گئی۔