24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ، ایسٹ،
سینٹرل، ساؤتھ برمنگھم، کوونٹری، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی، ووسٹر،
سٹوک، بلیک کنٹری، والسال، ٹیل فورڈ
( North,
East, South, Central birmingham, Coventry, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby, Worcester, Stoke,
Black Country, Walsall, Telford)میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 1ہزار19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” ذکرِ شہادت اور موت کی یاد کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے
ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔