دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری، سینڈول،اسٹوک، ، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر(Coventry, North Birmingham, East birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Country, Sandwell, Stoke, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 103 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی شان وعظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار اور ان کی سخاوت و ایثارکے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن دیا۔