دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 992 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ یہ سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقد کئے گئے جبکہ یہ اجتماعات بعض مقامات پر اردو زبان میں اور بعض مقامات پر انگلش زبان میں منعقد ہوئے۔