بنت ندیم عطاریہ زچگی کی وجہ سے بیمار ہیں۔ امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ان سے عیادت کی اور بغیر آپریشن ، صحت وعافیت کے ساتھ اولاد نرینہ عطاہونے کے لئے دعافرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پریشانی کےاس عالم میں صبر کی تلقین کرتے ہوئے صبر کی فضیلت پر احیاء العلوم سے مدنی پھول پیش کئے۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بنت ندیم عطاریہ کے گھر والوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔