دعوتِ اسلامی کے تحت 23نومبر2019ء کو بہاولپور پنجاب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کالج بہاولپور یزمان روڑ کے پروفیسر اور پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران بہاولپور کابینہ نے” سیرت مصطفٰی “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کر نے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد رمضان عطاری، نگران بہاولپور کابینہ)