حاجی عبد الحمید عطاری کے صاحبزادوں اصغر عطاری، اختر عطاری، اکبر علی عطاری اور ظفر حمید مدنی کی والدہ محترمہ، اور حاجی عبد اللہ کی ہمشیرہ بختومائی بی بی 6 شوال المکرم 1441ھ کو 69 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں ۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیراہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے شعب الایمان سے ایک حدیث پاک بیان فرماتے ہوئے مرحومہ کے گھر والوں کومدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی رسائل تقسیم کرنے اور لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب میں دُکھیارے لوگوں کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔