مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،  نیک بنانے، خوف خدا وعشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جزبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے بیکانیر، پرانٹج اور احمدآباد میں 24 ،25 فروری2020ء کو دو گھنٹے کےمدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔