20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت صوبائی
دارالحکومت لاہور پنجاب میں واقع بحریہ ٹاؤن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
مقامی تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی
نے اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں پر آنے
والے اخراجات کے بارےمیں بتایا اور انہیں مدنی کاموں میں بھرپور تعاون کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کے
وزٹ کی دعوت بھی دی۔