آج 19 جنوری بروز اتوار مدینہ مسجد لائق آباد مرغی خانہ قائدآباد کراچی اور جامع مسجد غوثیہ ایریا 37/D لانڈھی نمبر 1، کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا منعقد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ رکنِ شوریٰ مدینہ مسجد قائدآباد کراچی میں عشاء کی نماز کے بعد سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جس کے بعد جامع مسجد غوثیہ لانڈھی نمبر 1 میں وقتِ مناسب پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سے اجتماع میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔