امیر اہلِ سنت کے چاہنے والوں کے لئے خوشی
کی خبر آگئی،”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ اب لارہا ہے امیر اہلِ سنت کی خاص مدنی خبریں اپنی ویب سائٹ پر۔۔۔۔
تفصیل:بلا شبہ اللہ پاک نے شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنے اولیا کا پَرتَو بنایا ہے۔ان کی ہر ہر ادا سے سنتِ مصطفٰے کی خوشبو آتی اورصحابہ و اہلِ بیت کی محبت چھلکتی ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اقوال، آپ کے افعال اور آپ کے اعمال اس دور کے افراد کے لئے قابلِ تقلید ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کا ایک مشن یہ بھی ہے کہ امیر اہلِ سنت کی تحریرات، پیغامات اور مصروفیات سے عوام کو باخبر رکھا جائے۔اس کام کو بہتر انداز سے انجام دینے کی غرض سے 23 ستمبر 2019ء کو ایک نمائندۂ خاص ابو عاطف مدنی کا تقرر کیا گیاہے جو امیر اہلِ سنت سے متعلقہ مدنی خبریں دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو فراہم کیا کریں گے۔دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور شعبہ ذمہ دار محمد عمر فیاض عطاری مدنی نے ان سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مدنی خبریں ویب سائٹ پر مزید اچھے انداز میں اپلوڈ کرنے کے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔