شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش سلہٹ ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس اجتماع میں ملک سطح کی اصلاح اعمال نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کاروزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔