گزشتہ  روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کی تحصیل بنگلہ گوگیرہ کا ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری نے دورہ کیا جہاں مقامی شخصیات سے ملاقاتیں کی اور ان کو شعبے کا تعارف کروایا نیز مختلف مقامات پر نیو باکسز بھی لگائے۔

٭علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بوائز اوکاڑہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں قاری صاحبان سے ملکر مدرسۃ المدینہ کے اطراف میں تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز لگائے۔

٭دوسری جانب ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری نے ایک نجی فیکٹری والوں سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر فیکٹری اتھارٹی نے 50 اوراقِ مقدسہ کے باکسزدینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)