اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ کے زیر ِ اہتمام بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش ریجن، ملک، زون نگران اور ملک سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مشاورت مجلس رابطہ للبنات نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے مزید تربیت فرمائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانےکا ذہن دیا۔