23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بہاولپور
سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 01 اگست 2023ء کو مدرسۃُ المدینہ بوائز ڈویژن
ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور صوبائی ذمہ دار قاری احمدرضا عطاری نے شعبے کو خود کفیل کرنے اور 12دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔
ساتھ ہی مدنی مشورے میں زیادہ تعداد میں شجرکاری کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی
پھول بھی دیئے جس پر ناظمین مدرسۃ المدینہ نے فرمانِ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ ’’پودا
لگانا ہے درخت بنانا ہے‘‘ پر عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)