انٹرنیشنل افئیرز امام مساجد ڈیپارٹمنٹ کے تحت 19 مئی 2026 کو   آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،نیپال،بنگلہ دیش،عمان،بحرین اور قطر کے امام مساجد و ذمہ داران کےلیے ”احکام قربانی واجتماعی قربانی کورس“ کا اہتمام کیا گیا ۔

اس کورس میں رکنِ شوری ٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے امام مساجد اور ذمہ داران کو قربانی کے بنیادی احکام، قربانی واجب ہونے کی شرائط، قربانی کے جانور کی عمر و شرائط، قربانی کے وقت اور اجتماعی قربانی کے احکام و احتیاطیں آسان و مؤثر انداز میں سکھائیں۔

کورس کے دوران رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ امام مساجد و ذمہ داران یہی کورس مقرر کرکے اپنی مساجد و جائے نماز میں مقتدیوں اور اہلِ علاقہ کو قربانی کے احکام کو سمجھائیں اور یہ نیت کریں کہ یہ علم دوسروں تک پہنچائیں گے۔

اس کورس کا مقصد ذمہ داران کو قربانی کے شرعی احکام سے روشناس کرانا اور ان کی عملی تربیت کرنا تھا تاکہ وہ اپنے علاقے میں دینی و تنظیمی فریضہ احسن انداز میں انجام دے سکیں۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)