دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 18جولائی 2020ء بروز ہفتہ نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید محمد مظہر عطاری نے واہ کینٹ اٹک زون کی اٹک کابینہ کا دورہ کیا جہاں آپ نے کابینہ،ڈویژن اور علاقے کے کفن دفن ذمہ داران کا مشورہ فرمایا اور شعبے کی اہمیت و افادیت پر کلام کرتے ہوئے تقرر ی کا جائزہ لیا اور آن لائن کورس کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے جبکہ کورس کی تاریخ اور اہداف طے فرمائے اس موقع پر آپ نے عاشقان رسول سے ملاقات فرما ئی اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)