شیخِ  طریقت امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب ’’پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ‘‘کی تکمیل کے سلسلے میں 12اگست 2023ء کو تحصیل اٹک میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت شاہد عقیل عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ گلشنِ فرید ملت جامعۃ غوثیہ حنفیہ مہریہ اٹک شکردرہ اور مرحوم محمد داؤد صاحب کی رہائش گاہ میں موجود گارڈن میں پودے لگائے ۔

اس دوران مولانا محمد سعید قادری صاحب ، حافظ محمد نذیر قادری صاحب ، قاری الہام الدین صاحب سیفی ، محمد وجاہت حسین ، قاری زین الحسن صاحب نے شرکت کی۔ وقت آخر ذمہ داران نے حاضرین کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)