20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے
تحت 13 اکتوبر2019ء کو ملکوال ضلع منڈی
بہاؤالدین کے اطراف اجووال میں قائم جامع مسجد سلطانیہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مجلس اثاثہ جات کے ڈویژن نگران نے” غیبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے 31 اکتوبر2019ء بروز جمعرات کو شہر ملکوال سے مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ،محمد
شہباز عطاری، رکن زون مجلس اثاثہ جات سیالکوٹ)