27ستمبر2019ء بروز جمعہ کو گجو ضلع ٹھٹھہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی امین عطاری نے نمازِ جمعہ میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی  کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلا می کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ایک تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کے تمام ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اراکینِ شورٰی حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو اہم نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد ریاض عطای،کراچی آفس)