21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف
خدا عشق مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 6 ستمبر2020ءکوعرب
شریف مدنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔