لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن فیز میں دعوت اسلامی کے ایک پرانے اسلامی بھائی   محمد انور عطاری فجر کی نماز کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحوم امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عقیدت رکھتے تھے اور ان کے مرید بھی تھے جبکہ باقاعدگی سے صدائے مدینہ بھی لگاتے تھے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کےلواحقین سے تعزیت کی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔