22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پروفیسر انوار احمد زئی کے انتقال پر دعوت اسلامی کے وفد کی ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت
Tue, 2 Jun , 2020
4 years ago
ضیاء الدین
یونیورسٹی کے ایجوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور عصری علوم کے ماہر پروفیسر
انوار احمد زئی 31 مئی 2020ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔ دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ
تعلیم کے ذمہ داران نے مرحوم کے گھر جاکر ان کے صاحبزادے عزیز احمد زئی،چھوٹے
بھائی مسرور احمدزئی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعا بھی کی۔ ذمہ دار اسلامی
بھائی نے سوگواروں کو مرحوم کے ثواب جاریہ
کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے
کا ذہن بھی دیا۔