15 صفر المظفر, 1448 ہجری
دعوتِ اسلامی کا ”شجرکاری ٹرانسمیشن“ کا اعلان،
پاکستان کو سرسبز بنانے کا مشن جاری
Wed, 29 Jul , 2026
10 hours ago
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی
آلودگی کے خاتمے کے لیے کوشاں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک بار
پھر ”شجرکاری مہم“ کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹرانسمیشن کا اعلان کیا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ خصوصی ٹرانسمیشن بروز اتوار 02 اگست 2026ء کو نشر کی جائے گی جس کا باقاعدہ
آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2:30 بجے
ہوگا۔
شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام
الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے یہ ٹرانسمیشن مدنی چینل پر براہِ راست نشر کی
جائے گی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین و دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی شریک ہوں
گے۔
Dawateislami