دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2022ء بروز جمعہ امریکہ کے شہر یوباسِٹی کیلیفورنیا میں اسلامی بہنوں کا مقامی زبان (انگریزی) میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’How should a Father raise his Children‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /پڑھانے کا ذہن بھی دیا ۔

٭دوسری جانب مؤرخہ 7 جنوری 2022 ءبروز جمعہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن Houston میں قائم فیضانِ مدینہ میں مقامی زبان (انگریزی) میں اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’نیکیوں میں دل کیسے لگے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔