مورخۂ 17 اکتوبر 2022ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اکرم رحمانی کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستا مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت کی و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صدقے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے ہونے والے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس بارے میں ترغیب دلا نے کے حوالے سے گفتگو کی۔

علاوہ ازیں حلقے میں شریک شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)