دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر زون کی مختلف ڈویژنز ( اجمیر ڈویژن، چروع ڈویژن، مکرانا ڈویژن اور امرت پوری ڈویژن) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 124 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز قراٰن پاک کی تین آیات مع ترجمہ و تفسیر سے ہوا ۔ بعدازاں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ نیک اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں رسالہ نیک اعمال سے جائزہ لینے کا طریقہ سکھایا نیز بدگمانی، چغلی اور حسد جیسی ملہکات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ان سے بچنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔