عجیب آزمائش
آزمائش
انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ”آزمائش“ انسان کی عقل کو حیران اور اس کے صبر کو بے بس
کر دیتا ہے۔ یہ اکثر وہاں سے آتی ہے جہاں سے انسان کو گمان بھی نہیں ہوتا۔
آزمائش کی نوعیت:
غیر
متوقع ہونا:
یہ وہ موڑ ہے جہاں خوشی کے عین درمیان اچانک کوئی دکھ یا چیلنج سامنے آ کھڑا ہو۔
خیر
میں شر اور شر میں خیر: کبھی اللہ پاک انسان کو بہت زیادہ دے
کر آزماتا ہے کہ وہ شکر کرتا ہے یا تکبر اور کبھی سب کچھ چھین کر آزماتا ہے کہ وہ
شکوہ کرتا ہے یا صبر۔
اپنوں
کا رویہ:
سب سے عجیب آزمائش وہ ہوتی ہے جب اپنے ہی اجنبی بن جائیں یا مخلص ترین رشتوں سے
دھوکہ ملے۔
آزمائش
پرصبر کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے اجرو ثواب سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 18 صفحات کا رسالہ ”عجیب آزمائش“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربّ
کریم! جو کوئی 18 صفحات کا رسالہ ”عجیب آزمائش“ پڑھ یا سن لے
اُسے احسان فراموشی اور ناشکری سے محفوظ فرما اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت
بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami