سدھیر احمد عطاری ( درجہ سادسہ جامعۃالمدینہ فیضان بغداد کورنگی کراچی ، پاکستان)
قیامت
کا دن بے حد سخت دن ہوگا قیامت کا دن بہت حیرت انگیز ہو گا قیامت کی ہولناکیوں سے
انسان انتہائی خوف زدہ ہوگا حتی کہ وہ اپنے ہی پسینے میں ڈوب رہا ہوگا الا
ماشاءاللہ قیامت کے دن لوگوں کے اعمال ترازو پر تولے جائیں گے اور جس کا اعمال
نامہ اچھا ہوگا وہ جنت میں داخل ہو گا جس کا اعمال نامہ اچھا نہیں ہوگا وہ جہنم میں
داخل ھو جائے
گا
قیامت کے دن زمین پر زلزلے برپا ہونگے ، ستارے ٹوٹ جائیں گے اور قیامت کے دن آسمان
پھٹ جائے گا ۔
سورۃ الانشقاق میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : اِذَا السَّمَآءُ
انْشَقَّتْۙ(۱) ترجمۂ
کنزالایمان: جب آسمان شق ہو۔ (پ30،انشقاق،1)
سورۃ عبس میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا: فَاِذَا جَآءَتِ
الصَّآخَّةُ(۳۳) یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ(۳۴) وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ(۳۵)
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ(۳۶) لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ(۳۷)
ترجمۂ کنز الایمان:پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے
والی چنگھاڑ اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی اور ماں اور باپ۔ اور جورو اور بیٹوں
سے۔ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے۔(پ30،عبس 33تا 37)
سورۃ النازعات کی آیت نمبر 6 اور 7 میں اللہ
تعالیٰ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے : یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ(۶) تَتْبَعُهَا
الرَّادِفَةُؕ(۷) ترجمۂ کنز الایمان:جس دن تھر تھرائے گی
تھرتھرانے والی ۔ اُس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ:
جس دن تھرتھرانے والی تھر تھرائے گی: اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ
ہے کہ اے کافرو! تم اس دن ضرور زندہ کئے جاؤ گے جس دن (ایک سینگ میں ) پہلی پھونک
ماری جائے گی تو ا س دن کی ہولناکی کی وجہ سے زمین اور پہاڑ شدید حرکت کرنے لگیں
گے اور انتہائی سخت زلزلہ آ جائے گا اور تمام مخلوق مرجائے گی، پھر ا س پہلی
پھونک کے بعد دوسری پھونک ماری جائے گی جس سے ہر چیز اللہ تعالیٰ کے حکم سے زندہ کردی جائے گی۔ ان دونوں پھونکوں کے درمیان چالیس سال
کا فاصلہ ہوگاقیامت کے دن زمین کا راز ظاہر ہونا
سورۃ الزلزال میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ(۱) ترجمۂ کنز الایمان:جب زمین
تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے ۔ (پ30،الزلزال،1)
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ
زِلْزَالَهَا: جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے
ہے: ارشاد فرمایا کہ جب زمین اپنے زلزلے کے ساتھ تھرتھرا دی جائے گی اور زمین پر
کوئی درخت ،کوئی عمارت اور کوئی پہاڑ باقی نہ رہے گا حتّٰی کہ زلزلے کی شدت سے ہر
چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی زمین کا یہ تَھرتھرانا اس وقت ہو گا جب قیامت نزدیک ہو گی یا
قیامت کے دن زمین تھر تھرآئے گی ۔
اللہ
تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اس دن حضور تاجدار کائنات ﷺ کی شفاعت نصیب
فرمائے اور اور کامیاب ہو جائیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا کی فانی زندگی میں رہتے
ہوئے آخرت کی دائمی زندگی کی فکر کریں، توبہ و استغفار کو اپنا شعار بنائیں، اور
اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق زندگی گزاریں۔
Dawateislami